انٹرٹینمنٹ

سری دیوی کی آخری رسومات میں بالی وڈ شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

ممبئی: بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں بالی وڈ اسٹارز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکارہ کی میت کو آج صبح ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک لوکھنڈوالا کے اسپورٹس کلب میں رکھا گیا،جہاں مداحوں نے سری دیوی کا آخری دیدار کیا۔

آنجہانی اداکارہ کے آخری دیدار کے لیے بالی وڈ نگری کے اسٹارز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سری دیوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں مداح اور فلمی ستارے ان کے گھر کے قریب واقع اسپورٹس کلب میں تعزیتی اجتماع میں شریک ہیں۔

ایشوریا رائے بچن اور جیا بچن:

بشکریہ بھارتی میڈیا فوٹو—۔

اجے دیوگن اور کاجول:

بشکریہ بھارتی میڈیا فوٹو—۔

دپیکا پڈوکون اور سدھارتھ ملہوترا:

بشکریہ بھارتی میڈیا فوٹو—۔

ریکھا اور منیش ملہوترا:

بشکریہ بھارتی میڈیا فوٹو—۔

تبو اور سشمیتا سین:

بشکریہ بھارتی میڈیا فوٹو—۔

بشکریہ بھارتی میڈیا فوٹو—۔

جیکی شروف، شاہد کپور، میرا راجپوت، دیپتی نول اور سوفی چوہدری:

بشکریہ بھارتی میڈیا فوٹو—۔

مادھوری ڈکشت:

بشکریہ بھارتی میڈیا فوٹو—۔

ارجُن کپور:

بشکریہ بھارتی میڈیا فوٹو—۔

واضح رہے کہ سری دیوی 24 اور 25 فروری کی درمیانی شب دبئی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ اداکارہ کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے واقع ہوئی، تاہم بعدازاں دبئی کے  پبلک پراسیکیوشن نے موت کی وجہ حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے کو قرار دیا تھا۔

سری دیوی کی میت گزشتہ رات بھارتی صنعتکار مکیش امبانی کے نجی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی پہنچائی گئی تھی۔ گزشتہ رات بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان بھی رات گئے تعزیت کے لیےاداکارہ کے گھر پہنچے۔

اس سے قبل دبئی پولیس نے سری دیوی کی موت کی تحقیقات کے سلسلے میں ہوٹل انتظامیہ، پیرا میڈیکس، اداکارہ کے قریبی رشتے داروں اور ان کے شوہر بونی کپور سے تفتیش کی جس کے بعد کیس بند کرکے اداکارہ کی میت لواحقین کے سپرد کردی گئی۔

سری دیوی کا فلمی کیرئیر:

13 اگست 1963 کو پیدا ہونے والی اداکارہ سری دیوی نے 4 سال کی عمر میں فلم نگری میں قدم رکھا اور 1975 میں فلم ’جولی‘ میں بطور معاون اداکارہ بالی وڈ میں کیریئر کا آغاز کیا۔

1978 میں انہوں نے ‘سولہواں ساون’ میں مرکزی کردار کیا اور اگلی ہی فلم ‘ہمت والا’ سے مقبول ہوگئیں، فلم ‘صدمہ’ میں سری دیوی کےکردار کو ان کی بہترین پرفارمنس قرار دیا جاتا ہے۔

نٹ کھٹ اداؤں اور چمکتی آنکھوں والی سری دیوی نے اپنی اداکاری سے کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔ چارلی چپلن کی نقل ہو یا ناگن کا روپ یا پھر بیوی، ماں اور بیٹی کا رول، سری دیوی نے ہر کردار ایسے نبھایا کہ امر ہوگیا۔

سری دیوی کو 5 بار ‘فلم فیئر’ ایوارڈ اور 2013 میں بھارت کے چوتھے بڑے ایوارڈ ‘پدم شری’ سے بھی نوازا گیا۔

سری دیوی نے 300 سے زائد تامل، تیلگو، ملیالم اور ہندی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، ان کی شہرہ آفاق فلموں میں ’مسٹر انڈیا‘، ’چاندنی‘، ’ناگن‘، ’لمحے‘، ’وقت کی آواز‘ اور ’خدا گواہ‘ شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close