انٹرٹینمنٹ

پی ایس ایل سے پاکستان کا روشن چہرہ پوری دنیا کے سامنے آرہا ہے، فلمسٹار میرا

لاہور: فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے ایک بار پھر پاکستان کا روشن چہرہ پوری دنیا کے سامنے آرہا ہے ، لاہور اور کراچی میں ہونیوالے میچز اس حقیقت پر مہر ثبت کر دیں گے کہ پاکستان اور اس کے عوام امن اور محبت کے فلسفے پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں میرا کا کہناتھاکہ مخصوص لابی پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنے کے لئے کھربوں روپے خرچ رہی ہے مگر پاکستان کے دشمنوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ۔ میرا نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان اپنے کردار سے ایک نمایاں مقام کا حامل رہا ہے اور مستقبل میں بھی امن کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close