انٹرٹینمنٹ

ہولی کھیلنا پسند نہیں، بچپن کی منفی یادیں وابستہ ہیں: کرن جوہر

ممبئی: بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ انہیں ہولی تہوار میں رنگوں سے کھیلنا پسند نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے ریئیلٹی ٹی وی شو انڈیاز نیکسٹ سرسٹار کی ہولی کے سلسلے میں قسط کی عکسبندی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہولی کھیلنے سے آج بھی ڈرتے ہیں کیونکہ جب وہ 6 یا 7سال کے تھے تو کالونی کے بچے سلور رنگ پھینکنے کے لئے میرے پیچھے بھاگے اور میں خود کو بچانے کے لئے نیچے گر کر زخمی ہو گیا اور دوسرے بچوں کے ساتھ لڑائی پر اختتام ہوا۔

انہوں نے کہاکہ جب میں 10 سال کا تھا تو امیتابھ بچن کے گھر گیا اور انہیں بتایا کہ مجھے ہولی نہیں پسند اور ڈرتا ہوں اور تب ابھیشیک مجھے کمرے میں لے گیا اور مجھے اٹھا کر رنگ دار پانی کے پول میں پھنیک دیا اور اس کے بعد میری ہولی سے محبت بلکل ختم ہوگئی اور آج تک میں ہولی نہیں کھیلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close