انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ کو فلم ’زیرو‘ کی علی الصبح شوٹنگ نے پریشان کردیا

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ جاری ہے جس کے لیے صبح سویرے اٹھنا شاہ رخ کے لیے مشکل کا باعث بن گیا ہے۔ یوں تو کنگ خان کو صبح سویرے اٹھنے کی عادت نہیں ہے لیکن اپنے کام کے لیے وہ نیند کی قربانی ضرور دے دیتے ہیں، جس کا ایک ثبوت انہوں نے اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے پیش کیا۔

شاہ رخ خان نے اپنی ٹوئیٹ میں ساتھی اداکارہ کترینہ کیف اور فلم ساز آنند ایل رائے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان سو رہے ہیں اور اداکارہ ان سے پریشان نظر آرہی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے شرارتی کیپشن لکھا کہ ’جب آپ کے اردگرد موجود لوگ اتنے شاندار اور پرجوش ہوں تو ان کی شخصیت کی چمک دمک کے سامنے آنکھیں کیسے کھل سکتی ہیں’۔

ساتھ ہی کنگ خان نے کہا کہ ‘یہ انہیں فلم کے سیٹ پر جلدی بلانے کی سزا ہے’۔ اس موقع پر شاہ رخ خان نے کترینہ کیف کو اپنا ‘میڈیا مینیجر’ بھی قرار دے ڈالا۔

واضح رہے کہ فلم ’زیرو‘  کی کاسٹ میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف سمیت انوشکا شرما بھی شامل ہیں، جبکہ مہمان اداکاروں کے طور پر کاجول، جوہی چاولا اور رانی مکھرجی کی شرکت متوقع ہے۔

اس فلم میں شاہ رخ خان پہلی مرتبہ بونے (چھوٹے قد کے شخص) کا کردار نبھا رہے ہیں، فلم ’زیرو‘ رواں برس 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close