انٹرٹینمنٹ

جدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری میں نئی روح پھونک دی، سارہ لورین

لاہور:  معروف اداکارہ و ماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ بالی وڈ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا جا رہا ہے۔ وہاں کام کرکے مجھے اس بات کا اندازہ ہوا کہ وہاں ایک فلم کو بنانے کے لیے جہاں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے، وہیں اس کی پروموشن کے لیے بھی بھاری بجٹ مختص ہوتا ہے۔

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی تو آچکی ہے لیکن پروموشن کے لیے کچھ خاص نہیں کیا جاتا۔ اس کے باوجود ہمارے فلم میکرز اچھی فلمیں بنا کر شائقین کو انٹرٹین کر رہے ہیں پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری میں نئی روح پھونک دی ہے۔ اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جا رہی ہیں لیکن ان فلموں کو مکمل انٹرٹیننگ فلمیں نہیں کہا جا سکتا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close