صفحہ اول انٹرٹینمنٹ سری دیوی کے انتقال کے روز ان کے دیور سنجے کپور نے ایسی تصویر اپ لوڈ کر دی کہ بھارت بھر میں تہلکہ مچ گیا، ہر کوئی غصے سے آگ بگولہ ہو گیا

سری دیوی کے انتقال کے روز ان کے دیور سنجے کپور نے ایسی تصویر اپ لوڈ کر دی کہ بھارت بھر میں تہلکہ مچ گیا، ہر کوئی غصے سے آگ بگولہ ہو گیا

53 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کے انتقال کو ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن مداح اب بھی غم سے نڈھال ہیں۔ وہ ناصرف لیجنڈ اداکارہ تھیں بلکہ بھارت کی پہلی خاتون سپر سٹار بھی تھیں جنہوں نے سینکڑوں کامیاب فلموں میں عمدہ اداکاری کی۔یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جب سری دیوی باتھ روم میں گئی تو میں پی ایس ایل کا میچ دیکھ رہا تھا کیونکہ۔۔۔“ سری دیوی کے انتقال سے کچھ منٹ پہلے بونی کپور پی ایس ایل میچ کیوں دیکھ رہے تھے؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا
سری دیوی کی موت کی خبر ان کے دیور اور بونی کپور کے بھائی سنجے کپور نے مداحوں کو دی اور یہ بھی بتایا کہ سری دیوی کو دل کی کوئی بیماری نہیں تھی۔ بعد ازاں تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ وہ ہوٹل کے کمرے میں باتھ روم کے ٹب میں حادثاتی طور پر ڈوب کر انتقال کر گئیں۔
سری دیوی کی موت کی خبر 24 فروری کو مداحوں کو ملی اور اسی روز سنجے کپور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کی کہ بھارت بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا ۔اس تصویر میں وہ سرخ رنگ کا کرتا پہنے ہوئے تھے اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”شادی ہینگ اوور۔۔۔
جیسے ہی صارفین نے ان کی یہ تصویر دیکھی تو کسی نے انہیں بے شرم کہنا شروع کر دیا تو کسی نے بے حیاءکا خطاب دیدیا جبکہ کوئی انہیں جذبات سے عاری کہنے لگا اور یہ بھی کہا جانے لگا کہ وہ کیسے فیملی ممبر ہیں۔ اگرچہ یہ تصویر انہوں نے 24 فروری کو ہی اپ لوڈ کی تھی لیکن لوگ شائد یہ بھول گئے کہ یہ تصویر سری دیوی کی موت کی خبر آنے سے پہلے اپ لوڈ ہوئی۔“

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

‘فلم میں رانی نہیں ملی، حقیقی زندگی میں مل گئی‘: رنویرکا دپیکا کیلئے جذبات کا اظہار

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ فلم ‘پدماوت’ میں تو انہیں ان کی رانی ن…