انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان نے مقبولیت میں ٹام کروز کو پیچھے چھوڑدیا

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے مقبولیت میں ہالی ووڈ کے سپر سٹار ٹام کروز سمیت متعدد ہالی ووڈ سپر سٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان صرف بھارت میں ہی مقبول نہیں ہیں بلکہ ان کی شہرت پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور انہوں نے مقبولیت میں ٹام کروز، لیونارڈو ڈی کیپریو، انجلینا جولی اور ڈوین جانسن سمیت متعدد ہالی ووڈ سپرسٹارز کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔شاہ رخ خان گزشتہ10 برس کیس دوران وکی پیڈیا پر دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اداکار قرارپائے ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان فین پیج نامی ٹویٹر اکاؤنٹ سے گزشتہ 10 برس کے دوران دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری گئی ہے، جس میں بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈکے 32 اداکاروں کے نام بھی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close