انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ میں ہیروئن کی ایکسپائری ڈیٹ کیا مقرر ہے؟ بی بی سی کی رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

ممبئی: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بالی ووڈ میں ہیرو کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی جبکہ ہیروئن کیلئے ایکسپائری ڈیٹ طے ہوتی ہے اور اداکارہ خواہ وہ کتنی ہی مقبول کیوں نہ ہو ایک خاص عمر سے زیادہ نہیں چل سکتی۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق سری دیوی کی اچانک موت کے بعد بالی وڈ نام کی چمکدار اور خوابوں کی دنیا کے اندر موجود تلخ حقائق پر بات ہوئی کہ نام، شہرت اور دولت کی اس چمکتی دنیا میں ڈھلتی عمر کس طرح کے پریشر ساتھ لاتی ہے۔ایسے ماحول میں ہیروئنز پر خود کو جوان بنائے رکھنے کی انتھک کوششیں انہیں مختلف سرجریز اور ادویات کی جانب لے جاتی ہیں۔

سری دیوی کی اچانک موت کا سبب جو بھی تھا اس سے قطع نظر اس بات کو جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ بالی وڈ میں جہاں 50 سال کی عمر کے بعد بھی ایک ہیرو 25 سال کی ہیروئن کے ساتھ رومانس کر سکتا ہے لیکن ہیروئن کی ‘ایکسپائری ڈیٹ’ طے ہوتی ہے۔ رپورٹ میں 51 سالہ سلمان خان کی فلم پریم رتن دھن پایو کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں دبنگ خان نے خود سے آدھی عمر کی ہیروئن کے ساتھ رومانس کیا جس کا فرق پردے پر بھی صاف نظر آرہا تھا، حالانکہ سونم کی جگہ سلمان خان کے مد مقابل مادھوری ڈکشٹ یا سری دیوی جیسی ہیروئنز زیادہ موثر نظر آتیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close