انٹرٹینمنٹ

آسکرایوارڈز میں سری دیوی کو خراج تحسین پیش کیا گیا

کیلیفورنیا: 90 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب میں بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور اداکار ششی کپور کو ہالی ووڈ کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کیلیفورنیا میں 90 ویں آسکر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب سجائی گئی جہاں ایک طرف ہالی ووڈ کے تقریباً تمام بڑے اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے تو دوسری جانب آسکر انتظامیہ بالی ووڈ کی پہلی سپر اسٹار خاتون اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور اداکار ششی کپور کو بھی نہیں بھولی۔

آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران پہلی خاتون سپر اسٹار سری دیوی اور اداکار ششی کپور کو موسیقی کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اداکارہ سری دیوی اور ششی کپور کو 90 ویں آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران خراج تحسین پیش کیے جانے پر بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مسرت کا اظہار کیا۔ اداکار ورون دھون نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے کہ آسکر انتظامیہ نے ششی کپور اور سری دیوی کو اتنی عزت دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close