انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا، وائم عمار دھمانی

لاہور: اداکارہ وماڈل وائم عماردھمانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اوریہاں کام کرنے کا تجربہ بھی بہت شانداررہا۔ وائم نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا نیا دورشروع ہوچکا ہے جس طرح نوجوان فلم میکرز اچھے موضوعات اورلوکیشنز کے ساتھ بہترین فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں ، اگراس کے ساتھ ساتھ غیرملکی فنکاروں کو بھی اپنی فلموں کا حصہ بنایا جائے تواس سے بہت فائدہ پہنچے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیرکا آغازمراکش سے بطورمیزبان کیا تھا۔ ویسے تو مجھے بچپن سے ہی بننے ، سنورنے کا شوق تھااورمیں شوبزکوہی اپنا کیرئیربنانا چاہتی تھی۔ عمار دھامنی نے بتایا کہ میزبانی کرتے ہوئے مجھے اداکاری کی آفرزشروع ہوئی تومیں نے پہلے اداکاری کی تربیت حاصل کی اوراسی طرح گلوکاری کی بھی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ میں خود کوبہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرے کام کو بہت سراہاگیا اورتھوڑے ہی عرصے میں میرا شمارمڈل ایسٹ کے سپراسٹارز میں ہونے لگا۔ اس دوران میرے کچھ دوستوں نے مشورہ دیا کہ مجھے بالی وڈ کیلیے کام کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فلم کیلیے مجھ سے ہدایتکارشہزادرفیق نے رابطہ کیا اورمجھے اپنی فلم میں مرکزی کردار آفرکیا۔ میں نے فلم کی کہانی اوراپنے کردارکودیکھتے ہوئے کام کرنے کی حامی بھرلی اوریہ تجربہ بہت اچھا رہا۔ یہاں کام کرنے کا تجربہ بھی بہت شانداررہا۔

عمار دھامنی نے کہا کہ جس طرح بہت سے غیرملکی فنکاروں کو پاکستان میں کام کرنے کیلیے رابطے ضروری ہیں، اسی طرح پاکستانی فنکاروں کو بھی دنیا کے دوسرے ممالک کی فلموں میں ضرور کام کرنا چاہیے، اس سے ایک طرف دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہونگے بلکہ فلم انڈسٹری بھی ترقی پائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close