انٹرٹینمنٹ

سنی لیونی کی زندگی کے تمام راز فاش ہونے کو تیار

بھارت میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت و بولی وڈ کی اب تک کی بولڈ ترین اداکارہ سنی لیونی کی زندگی پر ویب سیریز فلم جلد ہی ریلیز کردی جائے گی۔

جی ہاں، سنی 36 سالہ کینیڈین نژاد بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی کی زندگی پر ’کرن جیت‘ نامی بائیوگرافی ویب سیریز فلم جلد ہی بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی جائے گی۔

اداکارہ کی زندگی پر بننے والی بائیو گرافی فلم پر’زی میڈیا نیٹ ورک‘ کا ’زی 5‘ کام کر رہا ہے، جسے اسی چینل کی ویب اسٹریمنگ پر جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ’زی 5‘ اسی نیٹ ورک کا نیا انٹرٹینمنٹ چینل ہے۔

’زی 5‘ کے ٹوئٹر ہینڈل سے بتایا گیا کہ جلد ہی صارفین ویب اسٹریمنگ پر ’کرن جیت‘ نامی بائیوگرافی فلم دیکھ سکیں گے، جس میں ناظرین اداکارہ کے ’کرن جیت سے سنی لیونی‘ کا سفر دیکھ سکیں گے۔

سنی لیونی نے بھی ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ جلد ہی ان کی زندگی پر بننے والی فلم ’زی 5‘ پر نشر کی جائے گی۔

ساتھ ہی اداکارہ نے عام لوگوں کے ذہنوں میں ان سے متعلق آنے والے چند سوالات بھی لکھے۔

اداکارہ نے سوال لکھا کہ وہ کینیڈا سے کیوں منتقل ہوئیں؟

کیوں انہوں نے اپنا نام سنی منتخب کیا؟

میرے ساتھ زندگی میں اور کیا ہوا؟

اداکارہ نے لکھا کہ یہ اور ایسے ہی خواتین سے متعلق کئی سوالات کے جوابات جلد ہی ’کرن جیت‘ میں دیے جائیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سنی لیونی کی زندگی پر بننے والی اس بائیوگرافی فلم میں ان کا کردار کس نے نبھایا۔

’زی 5‘ اور سنی لیونی کی جانب سے ’کرن جیت‘ کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس ویب سیریز کو رواں برس وسط تک ریلیز کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 36 سالہ سنی لیونی کے پاس کینیڈا سمیت امریکی شہریت بھی ہے، ان کی پیدائش بھارتی نژاد سکھ خاندان کے ہاں کینیڈا میں ہوئی۔

انہوں نے ابتدائی طور پر کینیڈین و امریکی فحش فلموں میں قسمت آزمائی کی، جس کے بعد وہ 2012 میں پہلی بار بولی وڈ فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔

سنی لیونی نے بولی وڈ فلمی کیریئر کی شروعات 2012 میں ریلیز ہونے والی تھرلر فلم ’جسم 2‘ سے کی، اب تک وہ 25 سے زائد فلموں میں مرکزی اداکارہ سمیت معاون اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

سنی لیونی کو زیادہ تر بولی وڈ فلموں میں آئٹم گانوں کے لیے کاسٹ کرنے سمیت بولڈ اداکاروں کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

گزشتہ ہفتے ہیں ان کے ہاں سروگیسی کے ذریعے 2 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، اس سے قبل انہوں نے 2017 میں ایک بچی کو بھی گود لیا تھا، ان کی شادی کینیڈین نژاد شخص سے ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close