انٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کا سب سے بڑا خواب پورا ہوگیا، وہ خواب کیا ہے، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ممبئی: سوشل میڈیا کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ پریاپرکاش کا اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ملیالم اداکارہ پریاپرکاش نے کچھ عرصےقبل ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے، اور اب ان کی زندگی کا یہ خواب پورا ہونے جارہا ہے۔ پریا پرکاش اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’سمبا‘‘ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’سمبا‘‘میں اداکارہ پریا پرکاش کو کاسٹ کرلیا گیا ہے، فلم میں اداکارہ مختصر لیکن اہم کردار ادا کرتی نظرآئیں گی۔ اس کردار کے لئے پریاپرکاش کے ساتھ اداکارہ عالیہ بھٹ، شردھا کپور، جھانوی کپور اور سارہ علی خان کا نام لیا جارہا تھا تاہم پریا اپنی مقبولیت سے باقی تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ کردار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔واضح رہے کہ پریا پرکاش کی روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر انہیں اس کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close