انٹرٹینمنٹ

جسم فروش خاتون کے ساتھ گاہک نے وہ کام کردیا جو آج تک یہ خواتین مردوں کے ساتھ کرتی تھیں، جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ممکن ہے

جسم فروش خواتین کے ہاتھوں لٹنے والے مردوں کی کہانیاں تو آپ نے بہت سنی ہوں گی لیکن جاپان میں ایک شخص نے کمال دغابازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک جسم فروش لڑکی کی کمائی لوٹ لی۔ ویب سائٹ ’ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز‘ کے مطابق 38 سالہ تاپی ناکایوبی نے گزشتہ کچھ عرصے سے ایک نوجوان جسم فروش لڑکی سے تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ اس نے لڑکی کو لوٹنے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی اور کچھ عرصے سے موقعے کی تلاش میں تھا۔ چند دن قبل وہ رات گئے لڑکی کے پاس گیا کیونکہ اسے معلوم تھا کہ اس وقت تک وہ گاہکوں سے کافی رقم اکٹھی کر چکی ہو گی۔ جب لڑکی نے بتایا کہ وہ کافی تھکن محسوس کر رہی ہے تو تاپی نے اسے ایک مشروب یہ کہہ کر پلا دیا کہ یہ وٹامن والا جوس ہے جو اس کی توانائی کو بحال کر دے گا۔ دراصل اس نے جوس میں نیند کی گولیاں مکس کی تھیں، جسے پینے کے کچھ دیر بعد لڑکی گہری نیند میں چلی گئی اور تاپی اس کا بٹوہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔
لڑکی ہوش میں آئی تو پتا چلا کہ مکار گاہک اس کی کمائی لوٹ کر فرار ہو چکا تھا۔ اس کے بٹوے میں ساڑھے تین ہزار ڈالر (تقریباً ساڑھے تین لاکھ پاکستانی روپے) کی رقم تھی۔ لڑکی شکایت پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جلد ہی تاپی کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور عدالت میں اس کے خلاف مقدمے کی کاروائی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close