صفحہ اول انٹرٹینمنٹ انسانی شکل والے کتے کی سوشل میڈیا پہ دھوم

انسانی شکل والے کتے کی سوشل میڈیا پہ دھوم

53 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

بوسٹن: انسانی چہرے سے مشابہت رکھنے والے پالتو کتے ’یوگی‘ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔امریکی خاتون کے پاس ایک ایسا پالتو کتا ہے جس کی آنکھیں بالکل انسانوں جیسی ہیں اور جس کے چہرے کے خدوخال انسانی چہرے سے بہت زیادہ مطابقت رکھتے ہیں۔ انسانی چہرے سے شباہت رکھنے پر ایک سالہ یوگی انٹرنیٹ کا سیلیبریٹی بن گیا ہے۔یوگی کی منفرد، گول اور براؤن آنکھیں پہلی نظر میں ہی کسی انسانی آنکھ کا تاثر پیش کرتی ہیں۔ سونے پہ سہاگہ یہ کہ یوگی کے جبڑوں اور گول چہرے نے مل کر اس کی ہیئت کو انسانی شکل سے اور بھی زیادہ مشابہ بنادیا ہے، جسے دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے کسی انسان کے پورے چہرے پر بال ہی بال اُگ آئے ہوں۔ یوگی نرم بالوں والے کتوں کی قسم ’’شیہ پو‘‘ سے تعلق رکھتا ہے جس کا جسم دنبے کی طرح بالوں سے بھرا ہوتا ہے اور جو انسانوں کے ساتھ رہنا پسند کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یوگی کی پہلی تصویر کو صارفین نے ترمیم شدہ اور جعلی قرار دیا تاہم جب یوگی کی مالکن نے اپنے ہمراہ یوگی کی خوبصورت حرکتوں کی ویڈیو شیئر کرائی تو سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی جبکہ ہزاروں لوگوں نے اسے پسند اور شیئر کیا۔ کچھ صارفین نے کتے سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کےلیے اس کی مالکن تک رسائی بھی حاصل کی۔صارفین نے یوگی کی گول اور براؤن آنکھوں کو معروف اداکاروں سے تشبیہ دیتے ہوئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یوگی کے ساتھ اداکاروں کی تقابلی پوسٹیں بھی شیئر کیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

فہد مصطفیٰ کی ’لوڈویڈنگ‘ بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کیلئے نامزد

کراچی: پاکستانی سپر اسٹار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی فلم ’لوڈویڈنگ‘ کوبھارتی فلم فیسٹیول م…