انٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والا ارشد خان چائے والا آج کل کہاں اور کیا کررہا ہے؟ جواب ایسا کہ ہر پاکستانی کی حیرت کی انتہاء نہیں رہے گی کیونکہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹوں کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ارشد خان”چائے والا“ ان دنوں اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع زینتھوم کے پی آر آفس میں جدید ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے تربیت حاصل کر رہے ہیں ،وہ کمپیوٹر کو استعمال کرنے کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اب وہ واٹس اور فیس بک کا بہترین استعمال کر سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ انگلش بولنا اور لکھنا بھی سیکھ رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ارشد کوبیرون ملک جانے اور وہاں کام کرنے کا بہت زیادہ شوق بھی ہے ۔ان کے دوست حسن کا کہنا ہے کہ ارشد ایک حقیقت پسندانہ شخصیت کا حامل ہے، یہ صفت اس کی بہت بڑی خوبی ہے۔اس کی خواہش ہے کہ بیرون ملک میں جا کر کام کرے اور وہ کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کے لیے جلد بازی سے کام نہیں لیتابلکہ صحیح وقت کا انتطار کرتا ہے اور دبئی جانے کے لیے موقع کی تلاش میں ہے ۔ارشد خان ایک شو میں کام بھی کررہاہے ، ”چائے والااینڈ فرینڈز“ ڈرامے کی طرح کا ٹی وی شوہے جس میں ارشد ”چا ئے والا“تین سپورٹنگ ایکٹر کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔اس شو کو زینتھوم پروڈکشن بنا رہا ہے ،تین ماہ سے اسے ارشد خان اپنے فیس بک کے پرسنل اکاﺅنٹ سے فروغ دے رہا ہے۔ ”چائے والا اور دوست “ ٹی وی شو کو نیلی آنکھوں کے مالک ارشد خان ”چائے والا“ ایکٹر علی فاتح ،فلم ایکٹر اور فیشن ڈیزائنر ملک عقیل اور فلم اینڈ ٹی وی ایکٹر مریم سلطان کے ساتھ ہوسٹ کریں گے۔”چائے والااینڈ فرینڈز“شو کا پہلا پوسٹر بھی ارشد نے اپنی فیس بک کی ٹائم لائن پہ شئیر کیا تھا اور اس ٹی وی شو کا باقاعدہ ٹریلر بھی جاری ہو چکا ہے جس میں چائے والا اور اس کے دوست اپنا تعارف کروا رہے ہیں ۔اس شو میںارشد خان اپنی ٹیم کے ہمراہ فلم پریمیئرز، اداکاروں اور سیاستدانوں سے انٹرویو کرتے ہوئے، اور نئے ریسٹورنٹ اور کیفے کا دورہ کرتے دکھائی دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ارشد خان نے گانے کی ویڈیو کی وجہ سے اہلخانہ اور قریبی ساتھیوں کی جانب سے ناپسندیدگی کا اظہار کرنے پر شوبز کی دنیا چھوڑنے کے بعد صحافت کے شعبے میں کیریئر بنانے کا ارادہ کیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close