انٹرٹینمنٹ

فلم کہانی 2 میں ودیا بالن کی بیٹی تونیشا کا کردار ادا کرنے والی اس لڑکی نے روپ کیا بدلا کہ نوجوانوں کے دل ہی چھلنی ہو گئے

نئی دہلی: ودیا بالن کی فلم ’کہانی‘ اور کہانی 2‘ بہترین فلمیں تھیں جنہیں شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔ کہانی 2 میں ودیا بالن کی جگہ ایک اور لڑکی کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا تھا جو کوئی اور نہیں بلکہ ’منی دیوان‘ ہے جس نے فلم میں ودیا بالن کی بیٹی ’تونیشا‘ کا کردار ادا کیا تھا۔

منی دیوان کہانی 2 کے علاوہ بار بار دیکھو اور فتور میں بھی نظر آئیں جبکہ کئی معروف ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کر چکی ہیں اور مستقبل میں وہ بالی ووڈ فلم ’کرینہ‘ میں نظر آئیں گی۔ منی دیوان اب بڑی ہو چکی ہیں اور ایسا روپ دھار لیا ہے کہ نوجوان کے دل ہی چھلنی ہو گئے ہیں۔

ان کی تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر کچھ ایسی دھوم مچائی ہے کہ دیکھنے والے ودیا بالن کو ہی بھول گئے ہیں اور انہیں مستقبل کی سپر سٹار قرار دے رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close