انٹرٹینمنٹ

نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے درست استعمال کی تربیت دے کر فائدہ اٹھایا جائے، حیا سہگل

لاہور: اداکارہ وماڈل حیا سہگل نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم ہویا ٹی وی کا شعبہ، اگراس میں غیرمعمولی ترقی اورکامیابی حاصل کرنی ہے توپھرزیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مواقع دینا ہونگے۔ ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے حیاسہگل نے کہا کہ موجودہ دورکواگرمیڈیا کا دورکہا جائے توغلط نہ ہوگا۔ حیرت انگیز ایجادات نے میڈیا کوماضی کے مقابلے میں بہت تیز بنا دیا ہے۔ اس میڈیم نے بڑی تیزی کے ساتھ لوگوں میں شعوراجاگرکیا ہے اوراب ہرکوئی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی سمجھ کے مطابق بات کرتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ ایک طرح سے اچھا بھی ہے اوراس کواگردرست سمت میں رہتے ہوئے استعمال میں لایاجائے توبہت فائدہ ہوسکتا ہے لیکن اس کوزیادہ ترلوگ منفی سرگرمیوں کے لیے استعمال میں لا رہے ہیں، جوکہ انتہائی غلط ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ دنیا بھرمیں نوجوان نسل سوشل میڈیا کے ذریعے انقلابی کام کررہے ہیں۔ خاص طورپرشوبز کی دنیا میں اس میڈیم سے خوب استفادہ کیا جارہا ہے۔ مگربدقسمتی سے ہمارے ہاں تاحال اس کا کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا گیا۔ ہرکوئی بس اپنی تعریف میں لگا ہے یا دوسروں کی برائی میں۔ حالانکہ اس میڈیم کے دنیا بھرمیں بہت سے لوگ فائد اٹھا رہے ہیں بلکہ وہ اس کے ذریعے ایک بہترین کاروباربھی چلارہے ہیں۔ حیا سہگل نے کہا کہ کہ ہمارے ہاں نوجوان نسل کومیڈیا کی تمام اصفاف کی خصوصی تعلیم اورتربیت فراہم کی جائے، تاکہ وہ اس کے ذریعے نا صرف فنون لطیفہ بلکہ تمام شعبوں میں بہترین کام کرسکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close