انٹرٹینمنٹ

پاکستان فلم انڈسٹری بہت جلد دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں کا حصہ بن جائے گی: عروہ حسین

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری بہت جلد دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں کا حصہ بن جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں عروہ حسین کا کہناتھا کہ ماڈلنگ اورٹی وی ڈراموں کے ساتھ جب مجھے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو میں نے اس آفر کو قبول کیا اور پھر ہماری فلم کوبہترین رسپانس بھی ملا اس دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا حالانکہ کام کرنیوالے تقریبا لوگ وہی تھے جن کے ساتھ کام کرچکے تھے لیکن فلم میکنگ کا انداز بہت مختلف تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی فلموں کا معیاراورکام کرنے والے نوجوانوں کا انداز بہت الگ ہے،ان کی شب وروزمحنت کودیکھتے ہوئے اب یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بہت جلد پاکستان فلم انڈسٹری دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں کا حصہ بن جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close