انٹرٹینمنٹ

زینت امان نے دوست پر زیادتی کا مقدمہ درج کرادیا

ممبئی: ماضی کی نامور اداکارہ زینت امان نے اپنے سابق دوست امر کھنہ کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔معروف بالی ووڈ اداکارہ زینت امان نے اپنے سابق دوست اور بزنس مین امر کھنہ کے خلاف ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں زیادتی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔زینت امان کی ایف آئی آر پر ممبئی پولیس نے امر کھنہ کو حراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ زینت امان اس سے قبل امر کھنہ کے خلاف رواں سال کی ابتدا میں جنسی ہراسانی کا الزام لگاچکی ہیں۔ امر کھنہ بحیثیت کوریو گرافر بالی ووڈ میں کام کرچکے ہیں تاہم انہیں خاص کامیابی نہیں ملی جس کے بعد انہوں نے کاروبار شروع کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close