انٹرٹینمنٹ

شوبز و کرکٹ اسٹارز کی یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد

کراچی: پوری قوم کے ساتھ شوبز و کرکٹ اسٹارز بھی یوم پاکستان نہایت جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔ ملک بھر میں یوم پاکستان نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ جہاں لوگ اس دن کی مناسبت سے پاکستان کے رنگ میں رنگے نظر آرہے ہیں وہیں شوبزو کرکٹ اسٹارز نے بھی یوم پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد سے نوازا۔

پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے یوم پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، پاکستان ہمیشہ قائم رہے۔ کرکٹر شعیب اختر نے نہایت جذباتی اندازمیں پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا آؤ سب مل کر پاکستان کو نوجوانوں کے لئے ایک بہتر جگہ بناتے ہیں۔ پاکستان سے محبت ہمیشہ قائم رہے گی۔

اداکارہ جگن کاظم نے ویڈیو پیغام میں 23 مارچ یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا، آج کا دن ہم پاکستانیوں کیلئے بہت اہم ہے۔ ہماری کوشش ہونی چاہئیے کہ ہم اپنے پاکستان کو سپر پاوربنانے کی کوشش کریں اور یہ کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، تو آئیں ہم سب مل کر پیار کے دئیے جلاتے ہیں۔

اداکار فیصل قریشی نے بھی اس موقع پر ملی نغمے کے روح پرور اشعار’’اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں‘‘کہتے ہوئے تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔ کرکٹر عمر گل نے نہایت خوبصورت انداز میں تمام لوگوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی اور پاکستان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ ارمینا خان نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی اور پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔ قومی کھلاڑی کامران اکمل نے بھی تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایک سچے پاکستانی کی طرح اس دن کا جشن منائیں۔

کرکٹر سعید اجمل بھی پیچھے نہ رہے انہوں نے لکھا کہ تمام پاکستانیوں کو پاکستان ڈے مبارک ہو’ہمارا پاکستان، پیارا پاکستان۔‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close