انٹرٹینمنٹ

اداکارہ میرا بھی پی ایس ایل کا فائنل اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گی

کراچی: شوبز اداکارہ میرا بھی شوہر کے ہمراہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کا فائنل دیکھیں گی۔ پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کا جادو فنکاروں میں بھی سرچڑھ کر بولنے لگا، شوبز اداکار بھی کرکٹ فیور میں مبتلا ہوگا۔ ٹی وی اداکاروں کے ساتھ ساتھ فلمی ستارے بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جگمگائیں گے۔

فرنچائز ٹیموں کے ایمبیسیڈرز کی طرح اداکارہ میرا بھی کراچی میں 9 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر انتہائی خوش اور پرجوش ہیں،انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ فائنل مقابلہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کردیکھنے کا بندوبست کرلیا ہے ۔

اداکارہ میرا بھی کرکٹ کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم میں آئیں گی، ان کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن نوید اور سسر راجا خالد پرویز بھی ہوں گے اور ممکنہ طور پر وہ اپنے مخصوص انداز میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو داد دیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close