انٹرٹینمنٹ

فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کیلئے کیا کام کیا، کترینہ کیف نے ابتک کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میں نے انڈسٹری میں پاوں جمانے کے لئے سخت محنت کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کترینہ آج کل میگا بجٹ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔34 سالہ اداکارہ کے مطابق وہ اپنے فلمی کریئر کی تمام مشکلات، اتار چڑھاؤ، کامیابیوں، ناکامیوں اور فلم انڈسٹری سے سیکھی گئی ہر ایک بات پر کتاب لکھنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں کریئر کے ابتدائی دنوں میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وہ سخت دباؤ کا شکار بھی رہیں۔انہوں نے انڈسٹری میں موجود لوگوں کے رویوں اور عمل سے بہت کچھ سیکھا اور انہیں جان کر انہوں نے انڈسٹری میں اچھی کامیابی حاصل کی۔کترینہ نے کہاکہ انڈسٹری میں پاؤں جمانے کے لئے سخت محنت اور لگن سے کام لیا، ابتدا سے ہی ان کا مقصد بالی وڈ میں خود کو منوانا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close