انٹرٹینمنٹ

یہ کوئی معمولی لڑکی نہیں بلکہ ملکہ حسن ہے، تفصیل جان کر آپ بھی حیرت زدہ ہوجائیںگے

مقابلہ¿ حسن جیتنے والی حسیناﺅں کو دیکھ کر لاکھوں مردوں کے دلوں کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے لیکن گزشتہ دنوں امریکہ میں ایک مقابلہ حسن ہوا جس میں ایسی خاتون کے سر پر تاج سجا دیا گیا کہ دیکھ کر آپ کے ارمانوں پر پانی پڑ جائے گا۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس مقابلہ¿ حسن کا نام ’مسیسیپی مس امیزنگ‘ (Mississippi Miss Amazing)ہے اور اس میں مس امیزنگ کا تاج سر پر سجانے والی خاتون کا نام اینا ہینکنز ہے جو پریڈر ویلی سنڈروم کی مریض ہے اور اس قدر موٹاپے کا شکار ہے کہ اس کا وزن 172کلوگرام سے زائد ہو چکا ہے۔پریڈروویلی سنڈروم ایک جینیاتی بیماری ہے جو ناقابل علاج ہے اور امریکہ میں ہر 15ہزار میں سے ایک بچہ اس بیماری کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔مس امیزنگ مقابلے کی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ”اینا اس بیماری اور موٹاپے کے خلاف آگہی میں ہماری بہترین سفیر ہے جسے عام لوگ بے حد پسند کرتے ہیں۔یہ لوگوں کی بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ مختلف معذوریوں کے شکار لوگ بھرپور زندگی نہیں گزار سکتے۔ ایسے لوگوں کو اینا کی مثال مدنظر رکھنی چاہیے جواب تک مختلف نوعیت کے چار مقابلہ ہائے حسن میں شریک ہو چکی ہے اور چاروں میں وہ ٹائٹل جیتی تھی۔ اس نے پہلے مقابلے میں اس وقت شرکت کی تھی جب وہ چوتھی کلاس میں پڑھتی تھی۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close