انٹرٹینمنٹ

”ریمپ پر چلتا کھسرا ہو جیسے۔۔۔“ عروہ حسین کی تصویر سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیں

لاہور: یوں تو تمام پاکستانی اداکاراﺅں کو کسی نہ کسی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر ”حسین سسٹرز“ یعنی عروہ اور ماورہ حسین کو چھوٹی چھوٹی بات پر بھی نہیں بخشا جاتا اور بعض اوقات تو صارفین اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ عروہ حسین کی نئی تصویر پر ہوا جو انسٹاگرام پر شیئر ہوئی تو صارفین نے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کیلئے تمام اخلاقی اقدار کو ایک طرف رکھ دیا۔ اس تصویر میں عروہ حسین پیلے رنگ کے لباس میں ریمپ پر کھڑی دیکھی جا سکتی ہے جو غالباً کسی فیشن شو میں شریک تھیں اور ریمپ پر واک کر رہی تھیں۔

جیسے ہی تصویر سامنے آئی تو لوگوں نے ان پر تنقید کرنے کے علاوہ انتہائی برے القابات سے بھی نواز دیا جس پر کئی صارفین نے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

مریم نعمان نامی صارف نے لکھا ”حیرت انگیز“

اریبہ کا کہنا تھا ”نہیں۔۔۔ یہ بالکل بھی خوبصورت نہیں لگ رہی“

ثناءنے لکھا ”بہت ہی خوبصورت“

ثمرہ نے لکھا ”بکواس“

شبنم اسلم نے لکھا ”کوجی“

منزہ نے لکھا ”مزہ نہیں“

احمد خان نے لکھا ”ایسا لگ رہا ہے جیسے کھسرہ ریمپ پر چل رہا ہے“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close