انٹرٹینمنٹ

اداکارہ انوشے عباسی ایسا لباس پہن کر تقریب میں آگئیں کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

لاہور: خوبصورت اور ٹیلنٹڈ اداکارہ اور ماڈل انوشے عباسی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ اپنے بھائی شمعون عباسی اور بہن جویریہ عباسی کی طرح انہوں نے بھی اپنی اداکاری سے دھاک بٹھائی اور ”ٹوٹے ہوئے پر، میرا سائیں 2 “ جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

تمام ہی اداکارائیں سوشل میڈیا پر خوب سرگرم رہتی ہیں اور ویڈیوز و تصاویر وغیرہ پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس پر اکثر انہیں لباس کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اور آپ کو یہ جان کر شائد حیرت نہ ہو کہ اس تنقید کا تازہ ترین نشانہ بننے والی اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ انوشے عباسی ہی ہیں جو ’ہم شو کیس فیشن سو‘ میں ایسا لباس پر پہن کر آ گئیں کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے اور وہ کچھ کہہ دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔

ایک صارف فیصل نیازی نے لکھا ”افسوس ننگے لباس پر ، کیا آپ کی سوچ بھی ایسی ہے؟“

بٹ نامی صارف نے لکھا ”برائے مہربانی برا مت مانئے گا آپ شلوار قمیص میں بہت پیاری لگتی ہیں لیکن معاف کیجئے گا کہ ایسی ڈریسنگ مجھے پسند نہیں ہے“

بٹ نامی صارف نے ہی ایک اور کمنٹ میں لکھا ”اچھی تو لگ رہی ہو آپ پر آج آپ کی ڈریسنگ اچھی نہیں لگی۔ بہت شوخ ہے اور یہ ہماری ثقافت نہیں ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی ہم کیوں انڈیا کا یا کسی اور ملک کا مقابلہ کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی ثقافت کی ترویج کرنی چاہئے۔ آج کل گانوں اور فلموں میں آئٹم سانگز میں اتنی بری ڈریسنگ کرتی ہیں جیسے پاکستان میں نہیں کسی دوسرے ملک میں ہوں اور جب بات کریں تو کہتی ہیں چھوٹی سوچ ہے دنیا کی۔ بہت آگے جا چکے ہیں وہ، آپ کچھ ایسا کریں کہ وہ ہماری ثقافت اپنائیں نہ کہ ہم ان کی ثقافت کو اپنائیں، پھر کہتی ہیں کہ ہمیں پاکستان سے پیار ہے“

عمیر نے لکھا ”بس یہ رہ گیا تھا“

ثناءنے لکھا ”فل ٹائم بے حیائی۔ ان سے کوئی پوچھتا بھی نہیں ہے کہ یہ سب کیا ہے۔ تم کیا کری رہی ہو سب کی سب، لعنت ہو تم سب پر۔ کاسمیٹک سرجری کروا کروا کر کھسرے بنی ہوئی ہیں، ایمان سے بتاﺅ، کیا یہ لڑکی ایسے اچھی لگ رہی ہے؟“

پرنسس عباس نامی صارف نے لکھا ”اس کو کیا ہو گیا ہے اب۔۔۔ پاکستانی اداکارائیں کپڑے ہی اتارتی جا رہی ہیں“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close