انٹرٹینمنٹ

کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ازابیل کا ڈانس فلم سے کیریئر کا آغاز

ممبئی: بالی ووڈ بار بی ڈول کترینہ کیف جنہیں اپنے ابتدائی کیریئر میں ہندی زبان اور ڈانس میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش تھیں۔ اب ان کی چھوٹی بہن ازابیل کیف اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز ایک ڈانس فلم سے کرنے جا رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ازابیل کیف ایک ایسے وقت میں ’بال روم‘ اور لاطینی ڈانس کرتی نظر آئیں گی جب ان کی بڑی بہن کترینہ کیف بھی ڈانس فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ میں ڈانسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔

ممبئی مرر کے مطابق ازابیل کیف جلد ہی آنے والی فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہو جائیں گی، ابتدائی طور پر وہ 50 دن تک لندن میں شوٹنگ کریں گی۔ازابیل اپنا ڈیبیو نئے اداکار سورج پنچولی کے ساتھ کرنے جا رہی ہیں، جو اس سے پہلے سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ہیرو‘ میں ایکشن دکھا چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ٹائم ٹو ڈانس کی تیاریاں گزشتہ ایک سال سے جاری تھیں جب کہ ازابیل کیف اور سورج پنچولی فلم کی مناسبت سے ڈانس کی مختلف قسموں کی تربیت لینے میں مصروف تھے۔ ٹائم ٹو ڈانس کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کی ہدایات دینے والے سٹینلی ڈی کوسٹا کی بھی بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close