انٹرٹینمنٹ

سلمان کی کترینہ کی بہن سے قربتیں، ڈانس کی تصاویر آگئیں

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی بہن و ماڈل ازابیل کیف میں نزدیکیاں بڑھ رہی ہیں اور اب ان کی ڈانس کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف بہت جلد بالی ووڈ میں انٹری دیں گی۔ وہ اپنی پہلی فلم ٹائم ٹو ڈانس میں اداکار سورج پنچولی کے مقابل کام کر رہی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق اس فلم میں سلمان خان کا مشہور و معروف گانا ’ اوہ اوہ جانے جانا‘ بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ اس گانے کی ویڈیو میں سورج اور ازابیل کے ساتھ سلمان خان بھی رقص کرتے ہوئے نظر آنے کا امکان ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close