انٹرٹینمنٹ

مس پاکستان نے سوشل میڈیا پر ایسی تصویر شیئر کر دی کہ صارفین توبہ توبہ کر اٹھے

سارش خان نے امریکہ میں جب مس پاکستان یو ایس اے کا اعزاز اپنے نام کیا تو پاکستانی انہیں دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے اور اب ہر کوئی انہیں جانتا ہےجب وہ فیشن اور شوبز انڈسٹری میں داخل ہوئیں تو لوگوں کی جانب سے انہیں بے حد پیار ملا اور پھر ماڈلنگ کیرئیر کے بعد انہوں نے شہروز سبزواری کیساتھ فلم ”چین آئے نا“ کے ذریعے لالی ووڈ میں ’اینٹری‘ دی۔
پاکستان کی دیگر اداکاراﺅں کی طرح سارش خان بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں اور اب انہوں نے اپنی جو تصویر شیئر کی ہے اس پر تو صارفین توبہ توبہ ہی کر اٹھے ہیں اور غم و غصے میں مبتلا ہیں۔سارش خان نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”کچھ لوگ آگ سے ڈرتے ہیں اور کچھ آگ بن جاتے ہیں“یہ تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین آپے سے باہر ہو گئے اور پھر وہی کچھ ہوا جو اکثر اداکاراﺅں کی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ ہوتا ہے۔ایک صارف نے لکھا ”ہاں یہ آگ تمہیں جہنم کی طرف لے جا رہی ہے۔ یہ وہ گندی حرکتیں ہیں جو تم کافی عرصے سے اپنے خاندان کا نام تباہ کرتے ہوئے چلی آ رہی ہو۔ مجھے تمہیں بہن کہتے ہوئے شرم محسوس ہو رہی ہے“ایک اور صارف نے لکھا ”شرم کرو“ایک صارف نے سوال پوچھا ”کیا تم مسلمان ہو؟“ایک صارف نے کہا ”میرا نہیں خیال کہ تم مسلمان ہو“حناءلیاقت نے لکھا ”جب لڑکی میں کوئی ٹیلنٹ نہ ہو تو وہ جو کر سکتی ہیں وہ ننگا فوٹو شوٹ ہے“سمیرا نے لکھا ”کیا تم واقعی مسلمان ہو؟ تمہیں شرم آنی چاہئے“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close