انٹرٹینمنٹ

رنویر اور دیپکا کی خفیہ شادی کی خبر نے انڈیا بھر میں تہلکہ مچا دیا

بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وو ڈ اداکار رنویر اور دپیکا خفیہ طور پر شادی کر چکے ہیں۔بھارت کی معروف شوبز ویب سائٹ فرسٹ پوسٹ کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے انتہائی رازداری سے شادی کرلی۔ انہیں اداکاروں کے قریبی دوستوں نے شادی کی تصاویر بھی فراہم کی ہیں، تاہم ویب سائٹ نے تصاویر کو شائع نہیں کیا۔ویب سائٹ میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ دپیکا اور رنویر کی شادی کس تاریخ کو اور کس مقام پر ہوئی، تاہم بتایا گیا کہ شادی کی تقریب انتہائی رازداری میں منعقد کی گئی تاہم خبر سامنے آنے کے بعد دپیکا اور رنویر نے تاحال کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close