انٹرٹینمنٹ

پاکستانی کمپنیوں کی سعودیہ میں سینما بنانے کی کوششیں شروع

لاہور: سعودی عرب میں فلموں کی نمائش پر کئی برس قبل عائد کی گئی پابندی ختم ہونے کے بعد اب وہاں نئے سینما گھر بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس میں امریکہ سمیت کئی دیگر ممالک بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ دو پاکستانی کمپنیاں بھی سعودی عرب میں سینما کی تعمیر کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں سعودی حکام سے ملاقات بھی ہوچکی ہے لیکن ابھی تک اس منصوبے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

ذرائع نے بتایا ایک بڑی پاکستانی سینما کمپنی سعودی عرب میں دو سینما گھر تعمیرکرنے کی خواہش مند ہے ۔فلمی حلقوں کاکہناتھا اگرپاکستانی کمپنیاں سعودی عرب میں سینما گھرتعمیرکرتی ہیں تواچھی بات ہے تاہم انہیں چاہیے کہ وہ سینمابنانے کے بعداپنی فلموں کی وہاں نمائش ترجیحی بنیادوں پرکریں جبکہ انہیں بزنس کیساتھ ساتھ پاکستانی فلمی صنعت کی نمائندگی بھی کرنی چاہیے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close