انٹرٹینمنٹ

دپیکا بھی انوشکا کے نقش قدم پر چل پڑیں، فوری شادی کرنے نہیں جارہی بلکہ۔۔۔

ممبئی: نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اداکارہ انوشکا شرما اور پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اداکاری میں اپنے فن کا لوہا منوانے کے بعد اب پروڈکشن کی فیلڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دپیکا بہت جلد اپنا پروڈکشن ہائوس کھولنے جارہی ہیں اور اسی سلسلے میں وہ مختلف لوگوں سے رابطے میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا کا پروڈیوسر بننے کا خواب نیا نہیں ہے بلکہ آج سے تین سال قبل 2015ءمیں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پروڈیوسر بننا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی شخصیت ایسی ہے کہ وہ پروڈیوسر بن سکتی ہیں اور اس کام کو بہت اچھی طرح کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا وہ اس شعبے میں پیسوں کے لیے نہیں آنا چاہتیں بلکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پروڈیوسر بنیں۔ واضح رہے کہ دپیکا اوراداکار عرفان خان ہدایت کار وشال بھردواج کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے لیکن عرفان خان کی طبیعت کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close