انٹرٹینمنٹ

”میں علی ظفر سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں اور اب ۔۔۔ “ میشا شفیع کے الزام پر ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ بھی میدان میں آگئے، ایسا اعلان کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

لاہور: میشا شفیع اور علی ظفر کے تنازعے پر سوشل میڈیا پر گزشتہ تین روز سے بھرپور بحث کا سلسلہ جاری ہے اور جنسی ہراسگی کے معاملے پر لوگ اپنے خیالات کا نچوڑ پیش کر رہے ہیں ، ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی میدان میں آگئے اور اس معاملے پر ایسا تبصرہ پیش کیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا۔

جب کسی خاتون کی جانب سے جنسی ہراسگی جیسے الزامات لگائے جاتے ہیں تو سوشل میڈیا پر مذاق اڑانا شروع کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اصل مسئلہ دب کر رہ جاتا ہے، ایسا ہی کچھ میشا شفیع کے معاملے میں بھی ہوا ہے ، لوگ جنسی ہراسگی جیسے اہم مسئلے پر بحث کرنے کی بجائے مشہور شخصیات کے نام سے جعلی اکاﺅنٹس یا میمز بنا کر اس سنجیدہ نوعیت کے مسئلے کو ہوا میں اڑا رہے ہیں۔

میشا شفیع اور علی ظفر کے معاملے پر کسی پاکستانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاﺅنٹ بنا کر ٹویٹ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس اکاﺅنٹ سے ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے”صرف علی ظفر سے اظہار یکجہتی کیلئے میں گلوکارہ بیونسے کو بہت جلد ہراساں کروں گا“۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اصل ٹوئٹر ہینڈل @realDonaldTrump کے نام سے ہے جبکہ یہ جعلی اکاﺅنٹ اسی سے ملتا جلتا بنایا گیا ہے جس کا ہینڈل @realDonaldTrust سے بنایا گیا ہے، یعنی کسی نے انتہائی مہارت کے ساتھ صرف آخری دو حروف mp کو st سے بدل دیا ہے۔

ٹرمپ کا جعلی اکاؤنٹ

ٹرمپ کا اصل ٹوئٹر اکاؤنٹ

اسی اکاﺅنٹ سے ایک اور ٹویٹ بھی کی گئی ہے جس میں شہزاد رائے پر عابدہ پروین کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close