انٹرٹینمنٹ

مادھوری نے 25 سال بعد حیران کن شرط پر سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھری

بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 25 سال بعد سنجے دت کے مدمقابل فلم میں اس شرط پر حامی بھری کہ فلم میں رومانوی مناظر نہیں فلمائے جائیں گے۔ سنجے دت اور مادھوری کی جوڑی کو ماضی کی کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جنہوں نے فلم نگری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔

دونوں اداکاروں کی سپر ہٹ فلموں میں کھل نائیک، خطروں کے کھلاڑی، قانون اپنا اپنا،ساجن، سائبان اور مہانتا شامل ہیں۔

ماضی میں دونوں کے درمیان معاشقے کے چرچے بھی رہے لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر دونوں میں دوریاں ہوئیں جس کی وجہ سے کامیاب جوڑی نے 2 دہائیوں تک کسی بھی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا۔

تاہم اب کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’کَلنک‘ میں سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ 25 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں سنجے دت کے مدمقابل کردار کے لیے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو پیشکش کی گئی تھی لیکن ان کی موت کے بعد مادھوی کو فلم کی آفر کی گئی۔

ماضی کی سپر اسٹار اداکارہ نے فلم کے اسکرپٹ میں تبدیلی کے بعد کام کرنے کی حامی بھری ہے۔ ادکارہ نے فلم میں سنجے دت کے ساتھ رومانوی مناظر نہ فلمانے کی ہی شرط پر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

یاد رہے کہ کرن جوہر کے والد کے ڈریم پروجیکٹ فلم ’کلنک‘ میں سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کے علاوہ سوناکشی سنہا، عالیہ بھٹ، ورون دھون اور آدتیہ رائے کپور بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ابھیشیک ورمان سر انجام دیں گے جب کہ فلم اگلے سال 19 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close