انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ شلپا شندے نے ٹوئٹر پر فحش فلم شیئر کروائی تو ساتھی اداکاروں نے ”دھلائی“ کردی

نئی دہلی: حنا خان اور شلپا شندے کا بھارتی شو ”بگ باس“ میں سفر تنازعات سے بھرپور تھا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب بھی کچھ نہیں بدلا کیونکہ پروگرم ختم ہوئے تو کئی مہینے ہو چکے ہیں لیکن دونوں کے درمیان جاری چپقلش اب بھی باقی ہے۔

یہ دونوں اداکارائیں سلمان خان کے معروف پروگرام ”بگ باس“ کے فائنل میں پہنچیں لیکن دونوں کے تعلقات کچھ اچھے نہ تھے اور اب یہ دونوں اداکارائیں سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں اور اگر آپ حیران ہو رہے ہیں کہ آخر کیوں؟ تو یہ جان کر آپ کو حیرت کا جھٹکا لگے گا کہ یہ سب کچھ اس وقت شروع ہوا جب شلپا شندے نے ٹوئٹر پر فحش فلم کا لنک شیئر کر دیا جسے دیکھ کر مداح بھی سٹپٹا کر رہ گئے۔

اس ٹویٹ کے ردعمل میں حناءخان اور ان کے بوائے فرینڈ ’روکی جیسوال‘ نے سوشل میڈیا پر ہی شلپا کی ”دھلائی“ کر دی اور کئی ٹویٹس میں انہیں کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ایک مشہور شخصیت ہونے کے باعث انہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

حناءخان نے لکھا ”افسوس۔۔۔ کسی کا بھی مداح یا کوئی ’ٹرولز‘ سوشل میڈیا پر کچھ بھی کہہ سکتے ہیں لیکن ایک مشہور شخصیت ہونے ناطے ہمارے پاس صرف ایک ٹویٹ کے ذریعے لاکھوں لوگوں تک پہنچنے کی طاقت ہے اور ہمیں کم از کم لاپرواہ اور غیر ذمہ دار نہیں ہونا چاہئے۔ بالخصوص ان دنوں میں، حقیقی زندگی کوئی رئیلٹی شو نہیں ہے۔۔۔“

اس ٹویٹ کے بعد روکی جیسوال بھی میدان میں آئے جنہوں نے لکھا ”اس کے علاوہ تم یا ہم میں سے کوئی بھی یہ کیسے ثابت کر سکتا ہے کہ اس ویڈیو میں موجود خاتون کو یہ معلوم تھا کہ اس کی ویڈیو کو کسی فحش ویب سائٹ پر چلایا جائے گا؟ یہ غیر ذمہ داری کی انتہاءہے! جیسا کہ تم اس طرح کے معاملے سے متاثر ہونے کا دعویٰ کرتی ہو تو تمہیں ایسا کبھی نہیں کرنا چاہئے تھا! اس کی پرواہ نہیں کہ مداح کیا کہتے ہیں لیکن یہ بالکل غلط ہے!“

شلپا شندے نے ان ٹویٹس کا جواب دینے اور معاملے کو مزید بڑھانے کے بجائے ایسے طریقے سے جواب دیا کہ مداح بھی حیران رہ گئے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ”جو لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں، میرے پاس ان سے نفرت کرنے کا وقت نہیں ہے۔۔۔ کیونکہ میں ان لوگوں سے پیار کرنے میں بہت مصروف ہوں جو مجھ سے پیار کرتے ہیں۔۔۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close