انٹرٹینمنٹ

19 برس کی عمر میں کام کے بدلے ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا، بھارتی اداکار

ممبئی: فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘میں کرینہ کپور کے مقابل مرکزی کردار اداکرنے والے نامور اداکار سومیت ویاس کا کہنا ہے کہ 19 برس کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں کام کے بدلے انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایاگیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور کوریوگرافر سروج خان نے بالی ووڈ میں کام کے بدلے جنسی ہراسانی کی حمایت کرکے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ ان کے اس بیان پر بالی ووڈ کے متعدد اداکار اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات شیئر کررہے ہیں۔ حال ہی میں فلم’ویرے دی ویڈنگ‘میں کرینہ کپور خان کے مقابل مرکزی کردار اداکرنے والے نامور اداکار سومیت ویاس نے بھی اپنے ساتھ ماضی میں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کیریئر کی ابتدا میں انہیں کام کے بدلے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔

سومیت نے مزید کہا میں اس وقت صرف 19 سال کا تھا اور کام کی تلاش میں تھا تاہم جب میرے ساتھ یہ واقعات ہوئے میں سخت پریشانی میں مبتلا ہوگیااس وقت مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے میں نے مختلف لوگوں کی جانب سے پیش کی جانے والی جنسی ہراسانی کی پیشکش ٹھکرا کر کیریئر میں آگے بڑھنے کا موقع گنوادیا ہے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ مجھے احساس ہواکہ اگر آپ میں قابلیت نہیں ہے تو کوئی آپ کو کام نہیں دے گا، آپ کو اس وقت کام ملے گا جب آپ اس کے اہل ہوں گے۔ کامیابی حاصل کرنے کیلئے محنت بہت ضروری ہےاگر کوئی آپ کو کام کے بدلے ہراساں کرے تو ایسی پیشکش کو بالکل بھی قبول نہ کریں بلکہ خود پر بھروسہ رکھیں۔

واضح رہے کہ سومیت ویاس نے بالی ووڈ سے قبل یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیو ز اپ لوڈ کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل کی، انہوں نے 2012 میں سری دیوی کےساتھ فلم’انگلش ونگلش‘میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائےاور اب کرینہ کے ساتھ فلم’ویرے دی ویڈنگ‘میں نظر آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close