انٹرٹینمنٹ

رمضان المبارک کے قریب آتے ہی پہلا ’آفیشل ساؤنڈ ٹریک‘ ریلیز ہو گیا، مومنہ مستحسن نے کیسے آواز کا جادو جگایا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور: ماہ رمضان کے قریب آتے ہی ٹی وی چینلز نے رمضان کے خصوصی پروگرامز کی تیاری بھی تیز کر دی ہے اور سب سے پہلا آفیشل ساﺅنڈ ٹریک (او ایس ٹی) بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔

جیو ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کیلئے جاری ہونے والا یہ او ایس ٹی مومنہ مستحسن کی آواز میں ہے جس کے ہدایت کار وجاہت رﺅف ہیں۔ او ایس ٹی میں مومنہ مستحسن کو نجم شیراز کا ”یہ معاملہ کوئی اور ہے“ گاتے سنا جا سکتا ہے۔

مومنہ مستحسن کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے مطابق اس او ایس ٹی میں نظر آنے والے تمام مناظر بلوچستان کے خوبصورتساحلوں پر فلمائے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close