انٹرٹینمنٹ

”میں گیم آف تھرونز کا۔۔۔“ ایکتا کپور نے ایسا اعلان کردیا کہ ’گیم آف تھرونز‘ کے مداح ’چیخ‘ اٹھے، آپ بھی کہہ اٹھیں گے ”بی بی ایسا مت کرنا“

لاہور: معروف ڈرامہ سیریل گیم آف تھرونز کو پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے اور اس کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ کچھ عرصہ قبل اس سیریل کے ٹائٹل سانگ کا ایک ’دیسی ورژن‘ ریلیز ہوا تھا جو بھارتی ڈرامے ’ساس بھی کبھی بہو‘ تھی، کا گانا تھا اور اسے دیکھ کر ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا تھا۔

اب ذرا اپنا دل تھام لیں کیونکہ اس سیریل کے بارے میں آپ وہ خبر پڑھنے جا رہے ہیں جسے پڑھتے ہی آپ کچھ دیر کیلئے سکتے میں آ جائیں گے۔ افواہیں سرگرم ہیں کہ معروف بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور نے گیم آف تھرونز کا ’دیسی ورژن‘ بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور مداح اب یہ سوچ رہے ہیں کہ اس خبر پر وہ خوشی کا اظہار کریں یا پھر ماتم کریں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایکتا کپور نے اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا لیکن ان کی منصوبہ بندی جاری ہے اور اسے دلچسپ بنانے کیلئے بولڈ مناظر کی بھی بھرمار کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گیم آف تھرونز کی صرف 13 اقساط ہی باقی رہ گئی ہیں اور اس کیلئے مداحوں کو کچھ زیادہ ہی انتظار کرنا پڑ رہا ہے لیکن یہ خبر سامنے آنے کے بعد کم از کم پاکستان اور بھارت میں گیم آف تھرونز کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ان آخری اقساط کیلئے کئی سال بھی انتظار کر سکتے ہیں لیکن اس کا ’دیسی ورژن‘ بنتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ ایکتا کپور سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی اس قدر اچھی ڈرامہ سیریل کیساتھ یہ ظلم مت کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close