انٹرٹینمنٹ

خود کو ایسا بچہ سمجھتا ہوں، جس میں کوئی لڑکی دلچسپی نہیں لیتی: رنویر سنگھ

ممبئی: بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ جنہوں نے ایک سروے میں بھارت کے سب سے پسندیدہ شخص کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، وہ خود کو اب بھی ایسا بھاری بھر کم بچہ سمجھتے ہیں، جس میں کوئی بھی لڑکی دلچسپی نہیں لیتی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے پسندیدہ شخصیت کے حوالے سے آن لائن سروے میں پہلا نمبر حاصل کیا ، سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا تھا کہ ان کا پسندیدہ شخص کون ہے؟۔ 50 پسندیدہ ترین شخصیات میں رنویر سنگھ نے پہلا نمبر حاصل کیا، جب کہ دوسرے نمبر پر بھارتی اداکار پربھاس رہے، جن کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’باہو بلی 2‘ نے ریکارڈ بنائے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close