انٹرٹینمنٹ

خلائی نوسر باز، لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے میں کامیاب، جھانسہ کس چیز کا دیا، جان کر آپ بے اختیار۔۔۔

نوسرباز لوگوں کو لوٹنے کے نت نئے طریقے ایجاد کرتے ہیں، ایسے ہی بھارت میں ایک باپ بیٹے نے ایسے حیران کن طریقے سے لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے کہ سن کر آپ کی حیرت گم ہو جائے گی۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اس باپ بیٹے نے سائنسدان ہونے کا ڈھونگ رچایا اور امیر کاروباری افراد سے کہا کہ وہ ایسی ڈیوائس ایجاد کررہے ہیں جس کے ذریعے آسمانی بجلی سے قابل استعمال بجلی پیدا ہو گی اور وہ یہ ڈیوائس امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کو ساڑھے 37ہزار کروڑ
روپے میں فروخت کریں گے۔اس ڈیوائس کا نام ’رائس پُلر‘ (Rice puller)ہے۔ وہ کاروباری افراد کو جھانسہ دیتے کہ ”اس منصوبے کے لیے سرمایہ فراہم کرو، ڈیوائس فروخت ہونے پر انہیں کئی گنا منافع حاصل ہو گا۔ “رپورٹ کے مطابق دونوں نوسربازوں نے نئی دہلی کے بزنس مین نریندر سینی سے 1کروڑ 43لاکھ بھارتی روپے ہتھیائے اور اسے منافع میں 10کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا،کچھ عرصہ گزرنے پر جب کچھ نہ بنا تونریندر سینی نے شک گزرنے پر پولیس کو رپورٹ کر دی اور اس نے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے 56سالہ باپ کا نام وریندر موہن برار اور 30سالہ بیٹے کا نام نیتن موہن برار ہے۔ اب تک یہ باپ بیٹا نئی دہلی سمیت اترپردیش، اترکھنڈ اور دیگر ریاستوں کے 30سے زائد کاروباری افراد کو لوٹ چکے ہیں۔ان کے قبضے سے تانبے کی پلیٹیں، تابکاری سے بچانے والے لباس اور کیمیکل سٹیکرز، لیپ ٹاپ، پرنٹر، غیرملکی بینکوں کی چیک بکس، جعلی شناختی کارڈز و دیگر چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔ “

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close