انٹرٹینمنٹ

اگر آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو میری تصاویر کو مت دیکھیں۔ آپ کے پاس ’ان فالو‘کا اختیا رموجو دہے“

نئی دہلی :  بنگالی فلم اداکارہ پارنومترا نے حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصاویر اپ لوڈ کی تو اس تصویر پر بیہودہ تبصروں کا ایک سیلاب امڈ آیا۔ تصویر میں ان کے جسم کے انتہائی نمایاں خدو خال کو دیکھ کر اکثر انٹرنیٹ صارفین انتہائی فحش اور شرمناک جملے لکھ رہے تھے۔ جب یہ سلسلہ بہت زور پکڑ گیا اور پارنومترا کو ہزاروں کی تعداد میں فحش تبصرے موصول ہونے لگے تو انہوں نے چھپنے یا گھبرانے کی بجائے مزید کھل کر سامنے آنے کا فیصلہ کیا اور ایسا جواب دے دیا کہ فحش ترین تبصرے کرنے والوں کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ گئے۔ 
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پارنومترا نے فحش تبصرے کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا، ” میری گزشتہ تصویر پر آنیوالے تبصروں کو دیکھ کر میں حیران ہوں۔ کیا سوشل میڈیا کسی کو بھی یہ اجازت دیتا ہے کہ جو اس کے جی میں آئے کہہ دے۔ ہاں، میں ایک عورت ہوں اور میں نسوانی حسن اور کولہے بھی رکھتی ہوں۔ اگر آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو میری تصاویر کو مت دیکھیں۔ آپ کے پاس ’ان فالو‘کا اختیا رموجو دہے۔“ 
اداکارہ کے اس جواب کے بعد فحش تبصرے کرنے والے اکثر سوشل میڈیا صارفین یہ کہتے پائے گئے ہیں کہ اسے نہ ہی چھیڑا جائے تو بہتر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close