انٹرٹینمنٹ

شعیب و ثانیہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، دعا میں مقدم کیا، جان کر آپ ۔۔۔۔

قومی کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔سابق کپتان اور قومی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔عمرے کے دوران لی گئی تصویر شعیب ملک نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرائی جس میں ثانیہ مرزا سر پردوپٹہ اوڑھے نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔ یہی تصویر ثانیہ مرزا کی والدہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرائی۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا امید سے ہیں۔ یہ خوشی کی خبر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی دونوں کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close