انٹرٹینمنٹ

فلم ’’سلطان‘‘ کی کہانی چوری کرنے پر سلمان خان اور ہدایت کار کیخلاف مقدمہ درج

 بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’’سلطان‘‘ کی کہانی چوری کرنے پر سلو میاں، اداکارہ انوشکا شرما اور ہدایت کار علی عباس کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی بالی ووڈ اسٹار سلمان خان  کی فلم ’’سلطان‘‘ نے باکس آفس  پر دھوم مچا رکھا ہے اور فلم نے 3 دن میں ہی 105 کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کرلیا جس پرسلو میاں اور فلم پروڈیوسر بھی خوشی پھولے نہیں سما رہے ہیں تاہم اب سلو میاں کی خوشیوں کو نظر لگ گئی جنہیں فلم کی کہانی چوری کرنے کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہری صابر انصاری نے فلم سلطان کے ہدایت کار علی عباس، اداکار سلمان خان اوراداکارہ انوشکا شرما کے خلاف فلم کی کہانی چرانے پر مقدمہ درج کرادیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم کی کہانی شروع سے آخر تک ان کی زندگی پر مبنی ہے جب کہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سلمان خان اور ہدایت کار علی عباس نے 2010 میں میری زندگی پر فلم بنانے کا کہا تھا جس کے لئے 20 کروڑ روپے رئیلٹی کی مد میں دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ فلم کی ہدایت کار کو رئیلٹی کی رقم  نہ دینے پر فلم بنانے سے منع کردیا تھا جس کے باوجود میری زندگی پر فلم بنائی گئی ہے۔جوڈیشل مجسٹریت کی عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے سلمان خان، انوشکا شرما اور فلم کے ہدایت کار علی عباس کو نوٹسز جاری کردیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close