انٹرٹینمنٹ

سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ پریانکا کے نام

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جھاڑکھنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جھاڑکھنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا یہ ایوارڈ ہدایتکار مہیش بھٹ سے پریانکا چوپڑا کی جانب سے ان کی والدہ مدھو چوپڑا نے وصول کیا۔اس سلسلے میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایوارڈ کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جھاڑکھنڈ نٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے اعزاز کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ اداکارہ سری دیوی ہمیشہ میری پسندیدہ اداکارہ رہی ہیں اور ان کے نام کا ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے باعث احترام ہے۔ پریانکا چوپڑا فلم ’’بھارت‘‘ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close