انٹرٹینمنٹ

’سنجو‘ فلم میں اداکاروں نے کتنا معاوضہ لیا؟

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے، فلم کے ٹریلر میں اداکار رنبیر کپور کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے جب کہ سنجے دت کی زندگی پرمبنی فلم کو دیکھنے کے لیے ان کے مداح بے چین نظرآرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں راج کمارہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سنجوکو دیکھنے کے لیے بالی ووڈ کے پرستارسمیت سنجے دت اوررنبیرکپورکے مداح شدت سے انتظارکررہے ہیں۔ فلم کے لیے اداکاررنبیرکپورنے بے انتہا محںت کی ہے جو فلم کے ٹریلرمیں صاف نظرآرہی ہے تاہم فلم میں فنکاروں نے اپنے اپنے کردارادا کرنے کے لیے اچھا خاصا معاوضہ بھی وصول کیا ہے۔

سنجے دت کا مرکزی کردارادا کرنے والے رنبیرکپورنے اپنے کردارکے لیے 25 کروڑکا معاوضہ وصول کیا ہے جو بالی ووڈ نگری میں اچھا معاوضہ تصورکیا جاتا ہے۔سنجے دت کے باپ سنیل دت کا کردارادا کرنے والے پاریش راول نے اپنے کردارکے لیے 2 سے 3 کروڑکا معاوضہ وصول کیا۔

سنجے دت کی ماں نرگس کا کردارادا کرنے والی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کردارکے لیے 3 کروڑروپے وصول کیے ہیں۔سنجے دت کی اہلیہ منیاتہ دت کا کردارادا کرنے والی اداکارہ دیا مرزا نے کردارکے لیے بھی 3 کروڑوصول کیے ہیں۔

ٹی وی اداکارہ کرشمہ تنا جوکہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کردارنبھارہی ہیں انہوں نے اپنے کردارکے لیے ایک کروڑروپے کا معاوضہ وصول کیا۔اداکارہ سونم کپورسنجے دت کے ساتھ پہلی فلم میں کواسٹاربننے والی اداکارہ ٹینا منیم کے کردارمیں نظرآئیں گی جس کے لیے انہوں نے 5 سے 6 کروڑکا معاوضہ لیا۔

بالی ووڈ کی وراسٹائل اداکارہ تبوکا فلم میں چند منٹوں کئے لیے چھوٹا سا کردارہے جس کے لیے انہوں نے 60 لاکھ معاوضہ وصول کیا ہے۔واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close