انٹرٹینمنٹ

سنجو میں سنجے دت کو اپنا کردار خود ادا کرنا چاہیے تھا، سلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم ’سنجو‘ میں آخری 10 سال کے عشرے کے کردار کو کسی اور کو کرنے کے بجائے سنجے دت کو خود کرنا چاہئے تھا۔ بالی ووڈ میں ان دنوں صرف سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ کا چرچہ ہے جس نے پوری انڈسٹری کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ہر کسی کی زبان پر بس رنبیر کپور کی دلفریب اور تہلکا خیز اداکاری کی باتیں ہیں لیکن چاکلیٹی ہیرو کی اداکاری بالی ووڈ کے سلطان کو متاثر نہ کرسکی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سنجو‘ سے متعلق بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم میں سنجے دت کی زندگی کے آخری دہائی خاص طور پر ان کے جیل سے رہا ہونے والے سین کے ساتھ کوئی اور اداکار انصاف نہیں کرسکتا خصوصاً زندگی کے آخری 10،8 سال کا کردار سنجے دت کو خود ادا کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ رنبیر کپور کے ہمراہ منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما اور دیا مرزا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close