انٹرٹینمنٹ

علی- سدھارتھ ‘سیلفی’ کی حقیقت سامنے آگئی

پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر اور بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کی ‘ڈنر سیلفی’ کے بعد اُن کے مداح اس بات کو جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ کیا دونوں اداکاروں کی ملاقات واقعی لاہور میں ہوئی تھی اور اب اس کی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔

آپ سب کو یاد ہی ہوگا جب کچھ روز قبل ہم نے آپ سے علی ظفر اور سدھارتھ ملہوترا کی دلچسپ ٹوئٹر گفتگو شیئر کی تھی.

علی نے سدھارتھ کو ‘لاہور میں کھانے کی دعوت’ دی، جسے سدھارتھ نے فوری طور پر ‘قبول’ کیا اور بعدازاں دونوں کی ‘سیلفی’ بھی منظرِ عام پر آگئی.لیکن یہ گتھی اُس وقت سلجھی جب ٹی وی پر ‘اسپرائٹ’ کے اشتہار میں دونوں ایک ساتھ کھانا کھاتے ہوئے نظر آتے اور ثابت ہوا کہ علی ظفر اور سدھارتھ نے دراصل اپنے آنے والے اشتہار کی تشہیر کے لیے اس طرح کی ٹوئیٹس کا سہارا لیا.تاہم اب بھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس اشتہار کی شوٹنگ کہاں کی گئی، کیا سدھارتھ واقعی لاہور آئے یا کسی اور جگہ اسے فلمایا گیا، لیکن اشتہار میں دونوں ہی نہایت دلچسپ انداز میں نظر آرہے ہیں۔دوسری جانب علی ظفر اور سدھارتھ کی بڑھتی دوستی اور اپنے اشتہار کی اس طرح ٹوئٹر پر تشہیر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سوشل میڈیا دونوں ممالک کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بنتا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close