انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ شوٹنگ کے دوران زخمی ،ادا کارہ کے مداحوں کے لیے بری خبر آگئی

ممبئی:معرف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں ۔فلم کی شوٹنگ ممبئی کے مقامی سٹوڈیو میں جاری تھی جہاں عالیہ سیڑھیوں سے پھسل کر گرگئیں جس سے ان کے پاوں میں موچ آئی ہے۔عالیہ بھٹ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’کلنک‘ میں سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، سوناکشی سنہا اور ورون دھون کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اداکارہ کے زخمی ہونے کے بعد شوٹنگ روک دی گئی تھی اور انہیں فوری طبی امداد دی گئی لیکن عالیہ نے بعد میں زخمی پاوں کے ساتھ ہی شوٹنگ میں حصہ لیا تاہم ڈاکٹروں نے اداکارہ کو چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل عالیہ بھٹ فلم ’برہمسترا‘ کی بلغاریہ میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی تھیں جہاں ان کے بازو پر چوٹیں آئی تھیں اور ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close