انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ فلم’نور‘میں صحافی کا کردار نبھائیں گی

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا ناول ’کراچی یو آر کلنگ می‘ پربننے والی فلم میں ایک صحافی ’نور‘ کا کردار کرتی نظر آئیں گی،اداکارہ نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں انہوں نے فلم میں استعمال کی جانے والی اپنی جیولری دکھائی

کراچی یو آر کلنگ می‘ صبا امتیاز کا پہلا ناول ہے جو 2014 میں شائع ہوا تھا،اس ناول کی مرکزی کردار عائشہ نامی ایک صحافی ہے جو کراچی میں رہتی ہے اور ایک انگریزی اخبار میں ملازمت کرتی ہے.

ڈائریکٹر سنہل سپی کی ہدایت میں بننے والی فلم ممبئی میں مقیم بیس سالہ صحافی نور روئے چوہدری پر بنائی جارہی ہے جس میں سوناکشی مرکزی کردار کرتی نظر آئیں گی

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اس وقت اپنی فلم ’اکیرہ‘ میں مصروف ہیں جو رواں سال 2 ستمبر کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close