انٹرٹینمنٹ

پاکستان کی وہ صف اول کی اداکارائیں جو ڈاکٹر بھی ہیں

لاہور: پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں ایسے بے شمار لوگ ہیں جنہوں نے تعلیم تو کسی شعبہ میں حاصل کی بننا کچھ چاہتے تھے مگر بن کچھ اور گئے ۔ذیل میں ان پاکستانی اداکاروں اور اداکاراؤں کا ذکر کیا گیا ہے جو ڈاکٹر بننا چاہتے تھے یا جنہوں نے ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کی مگر اپنے شوق یا قسمت کی وجہ سے کامیاب اداکار اور فنکار بن گئے۔
1۔ شائستہ لودھی۔ پاکستان کی ایک پسندیدہ ٹی وی شو کی میزبان اور اداکارہ جو ملک بھر میں معروف و مقبول ہیں نے گورنمنٹ کالج کراچی سے ایف ایس سی کی اور سندھ میڈیکل کالج سے 2000 میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ۔
2۔عائشہ گل بھی پاکستان کی ایک مقبول اداکارہ ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں مگر اللہ نے انہیں اداکاری کے میدان میں شہرت اور دولت عطا کی۔
3۔ فہد مرزا۔ فہد نے ڈاؤ میڈکل کالج کراچی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اگرچہ وہ ایک کامیاب اداکار ہیں مگر پلاسٹک سرجری میں جنرل سرجن کے طور سپیشلائز کرنے کے لیے اب بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
4۔ منزہ ابراہیم۔ منزہ ابراہیم پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہوں نے چند برس قبل ہی اس شعبہ میں قدم رکھا ہے اور متعدد کمرشلز اور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں ۔ یہ بھی پیشے کے اعتبار سے ایک ڈاکٹر ہیں اور اپنی سٹوڈنٹ لائف میں ایک بہترین طالبہ رہی ہیں۔
5۔آمنہ شیخ۔ پاکستان کی مشہور فیشن ماڈل اور کامیاب اداکارہ بھی میڈیکل کے شعبہ سے تعلق رکھتی ہیں اور ایک فارماسسٹ ڈاکٹر ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close