انٹرٹینمنٹ

سنی لیون نے گوگل پر سب زیادہ سرچ کئے جانے پرپرستاروں کا شکریہ اداکیا

نئی دہلی:بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے خود کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے پر اپنے پرستاروں کاشکریہ اداکیاہے۔سنی گزشتہ دس سال میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔
سنی یہ بات جان کر بےحد خوش ہیں۔انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکیا ہے کہ انہوں نے گوگل پر انہیں سب سے زیادہ سرچ کیا۔سنی نے فیس بک پر اپنے پوسٹ میں لکھا،شکریہ گوگل،ہندوستان اور میرے تمام پرستار،جنہوں نے مجھے سب سے زیادہ سرچ کیا اور بالی ووڈ کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بنایا۔یہ خبر میرے لئے بے حد خاص ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گوگل کی جانب سے جاری پانچ سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے اداکاروں کی فہرست میں سلمان خان ،شاہ رخ خان ،اکشے کمار،امیتابھ بچن اور رجنی کانت شامل ہیں۔
سرچ کئے جانے والے دیگر ٹاپ 10اداکاروں میں ریتک روشن ،شاہد کپور ،رنبیر کپور،عامر خان اور عمران ہاشمی شامل ہیں۔گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں میں سنی کے بعد کٹرینہ کیف،قرینہ کپور،کاجل اگروال ،دیپیکا پڈوکون ،ایشوریا رائے ،پرینکا چوپڑا،تمنا بھاٹیہ ،عالیہ بھٹ اور سوناکشی سنہا ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close